16 اگست، 2026، 10:09 AM

جنوبی لبنان میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں جنوبی لبنان میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔

دفتر نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح لبنان میں سکیورٹی زون میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملے کے جواب میں ان فوجیوں پر حملے کے احکامات جاری کرنے والے مقام کو نشانہ بنایا۔

News ID 1940698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha